ٹرمپ نے سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنرکا دورہ پاکستان منسوخ کردیا

وفد نہ بھیجنے کا یہ مقصد نہیں کہ جنگ دوبارہ شروع ہو رہی ہے،امریکی صدر

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنرکا دورہ پاکستان منسوخ کردیاہے۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی جب چاہیں امریکا کیساتھ بات کرسکتے ہیں،ایران کیساتھ مذاکرا ت کیلئے18گھنٹے کا سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام کارڈز ہمارے پاس ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ابھی جنگ کے بارے میں کچھ نہیں سوچا،وفد نہ بھیجنے کا یہ مقصد نہیں کہ جنگ دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button