آئی ایم ایف سے رعایت نہ ملی تو اگلےجمعہ50یا55روپے لیوی پٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہوگا،علی پرویز ملک

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے مستقل بات چیت کر رہے ہیں،رعایت مل جاتی ہے تو لیوی میں اضافہ نہیں کرنا پڑے گا،رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ50، 55روپے لیوی پٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہو گا۔

وزیراعظم،اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل مستقل جنگ بندی کی کوشش کر رہے ہیں،بحران میں داخل ہوئے تو پاکستان کے پاس اربوں ڈالر اور اسٹریٹجک ذخائر نہیں تھے۔علی پرویز نے کہا کہ لوگوں کو تکلیف ہوئی لیکن تیل کی دستیابی میں مشکل نہیں ہوئی،ہم نے صوبوں کے ساتھ مل کر 100 ارب روپے لگا کر عوام کو ریلیف دیا،ڈیزل پر لیوی صفر ہے اور اس کو پیٹرول پر منتقل کرنا پڑا،دنیا میں سستا ترین ڈیزل پاکستان میں ہے،آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر معیشت کوآگے نہیں چلایا جا سکتا۔

مزید خبریں

Back to top button