یورپی یونین کاپاکستان کو16کروڑ یورو قرض فراہم کرنے کا اعلان

یورپی یونین اور پاکستان کےدرمیان قرض معاہدوں پردستخط28اپریل کو ہوں گے

برسلز(جانوڈاٹ پی کے)یورپی یونین نے1 پاکستان کو مجموعی طور پر16کروڑ یورو قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے باقاعدہ قرض معاہدوں پر دستخط28اپریل کو ہوں گے۔ یہ معاہدے یورپی انویسٹمنٹ بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان طے پائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اس مالی پیکیج میں سے10کروڑ یورو سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے فراہم کیئے جائیں گے۔ یورپی یونین کے مطابق اس رقم سے تقریباً21لاکھ گھروں کی تعمیر ممکن بنائی جائے گی تاکہ متاثرہ خاندانوں کو دوبارہ آباد کیا جا سکے۔6کروڑ یورو کراچی میں پانی کی فراہمی اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے، جس سے شہریوں کو صاف پانی کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔

مزید خبریں

Back to top button