سانحہ گل پلازہ کے 200 متاثرین میں چیک تقسیم، متاثرین کی ہر ممکن مدد کرینگے، مراد علی شاہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سانحہ گل پلازہ کے 200 متاثرین میں چیک تقسیم کردیئے گئے۔

سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق 72 افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دیئے گئے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین سے خطاب میں کہا کہ متاثرین تنہا نہیں حکومت سندھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے بلڈنگ بنانے کی ذمہ داری لی ہے، ہر دکاندار کو انوینٹری کے مطابق نقصان کا معاوضہ دینے کی سفارش کی گئی، نقصان کے حوالے سے وعدے کو پورا کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چار سے پانچ جاں بحق افراد کے لواحقین اب تک نہیں مل سکے، سانحہ گل پلازہ کے دیگر متاثرین کو تصدیق کے بعد امداد ملے گی۔

مزید خبریں

Back to top button