پہلگام فالس فلیگ: بھارت من گھڑت الزامات ثابت کرنے میں ناکام

سری نگر(ویب ڈیسک) پہلگام فالس فلیگ کو ایک سال مکمل، جبکہ بھارت پاکستان کیخلاف من گھڑت الزامات ثابت کرنے میں ناکام ہو گیا۔
پہلگام ڈرامے کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی کوششیں الٹا خود اسی کےاخلاقی دیوالیہ پن ارعالمی رسوائی کا سبب بن گئیں، پہلگام ڈرامے نے بھارت کوعالمی سطح پر رسوا کیا، خود بھارت سے بھی مودی سرکارکی نااہلی اورسکیورٹی انتظامات پرسوالات اٹھے۔
سابق رکن لوک سبھا سمرجیت سنگھ مان نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان ملوث ہونے کا حکومت کے پاس کوئی ثبوت نہیں، بھارتی خفیہ ایجنسیاں کیوں ناکام رہیں؟
بھارتی سکھ رہنما گوپال سنگھ چاولہ نےکہا کہ بھارت نے یہ ڈرامہ صرف پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کیلئے کیا ہے، ہم اس مؤقف کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
بھارتی جریدے دی وائر نے بھی پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان پر بغیرکسی ثبوت الزامات پرسوالات اٹھا دیے، رکن پارلیمنٹ چرن جیت سنگھ چنی نے پہلگام فالس فلیگ کومشکوک قرار دیتے ہوئےعوام کو حقائق سےآگاہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
کانگریس رہنما ملکارجن کھڑگے نے پہلگام ڈرامے کو بھارتی انٹیلی جنس ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی نے پہلگام حملے سے تین روز قبل جموں و کشمیر میں ممکنہ حملے کی خفیہ اطلاع ملنے پر اپنا دورہ منسوخ کر دیا تھا، عام آدمی پارٹی کے رہنما سوربھ بھار دواج اورسابق بھارتی سفارتکار کے پی فابین نے بھی پہلگام فالس فلیگ پرسوالات اٹھائے۔
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ پر بھارت سےاٹھنے والی آوازیں مودی کے جھوٹے الزامات کی واضح دلیل ہیں۔



