عشق کے جنون نے ماں کو3بچوں کی قاتلہ بنادیا
ردافاطمہ کی جھنگ کے شہریار سے دوستی تھی،روزانہ رابطہ بھی تھا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)عشق کے جنون نے ماں کو3بچوں کی قاتلہ بنادیا،پولیس تفتیش میں سنسی خیز انکشافات،ذرائع کے مطابق ردافاطمہ کی جھنگ کے شہریار سے دوستی تھی،روزانہ رابطہ بھی تھا،ردااپنے دوستے سےپیسے بھی منگواتی رہی اورشادی کرنا چاہتی تھی،بچے شادی میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے۔سی ڈی آرسے نئے حقائق سامنے آگئے۔پولیس مقتول بچوں کے باپ کوچھوڑ دیا،ملزمہ کے دوست کی گرفتاری کیلئے جھنگ روانہ ہوگئی۔



