چاغی،مسلح افراد کا حملہ،سونے اور تانبے پر کام کرنیوالی کمپنی کے10ملازم قتل،5زخمی

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)پاک افغان سرحد کے قریب پیش آیا، جہاں این آر ایل کمپنی تانبہ اور سونے کی تلاش کے منصوبے پر کام کر رہی تھی۔بلوچستان کے ضلع چاغی میں دالبندین کے قریب واقع علاقے دریگون میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں نجی کمپنی کے 10 ملازم جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ دالبندین سے شمال مغرب کی جانب پاک افغان سرحد کے قریب پیش آیا، جہاں این آر ایل کمپنی تانبہ اور سونے کی تلاش کے منصوبے پر کام کر رہی تھی۔مسلح افراد نے شام تقریباً6بجے اچانک حملہ کیا،جس کے دوران فائرنگ کے ساتھ ساتھ تیل کے ذخیرے کو بھی آگ لگا دی گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق دالبندین کے پرنس فہد اسپتال میں اب تک10لاشیں منتقل کی جا چکی ہیں جبکہ5زخمی افراد زیرِ علاج ہیں۔جاں بحق افراد میں ایک غیر ملکی، جس کا تعلق ترکی سے بتایا جا رہا ہے، بھی شامل ہے، جبکہ دو مقامی حفاظتی اہلکاروں کا تعلق دالبندین سے ہے۔دیگر افراد کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے بتایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے، جبکہ 4 افراد فائرنگ کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button