وزیرِ اعظم سے انسانی خلائی مشن پر جانے والے پاکستانی خلا بازوں کی ملاقات

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے انسانی خلائی مشن پر جانے والے پاکستانی خلا باز،خرم داؤد اور محمد ذیشان علی کی ملاقات۔اس موقع پر سپارکو کے خلاباز اتاشی حسنین افتخار بھی موجود تھےملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے شرکت کی.ملاقات میں چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ بھی شریک تھے.
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ آپ دونوں نوجوان خلا بازوں اور خلاباز اتاشی سے مل کر دلی مسرت ہوئی،آپکا خلائی مشن پر تحقیق کیلئے جانا پاکستان کیلئے ایک اہم سنگ میل اور مجھ سمیت پوری قوم کیلئے قابل فخر امر ہے،پر اعتماد ہوں کہ آپ پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا باب لکھنے جا رہے ہیں،آپ کی شبانہ روز محنت کی بدولت آپ نے یہ مقام حاصل کیا جو قابل ستائش ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے انسانی خلائی مشن پر جانے والے پاکستانی خلا باز، خرم داؤد اور محمد ذیشان علی کی ملاقات۔
اس موقع پر سپارکو کے خلاباز اتاشی حسنین افتخار بھی موجود تھے
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ… pic.twitter.com/swtfXrwYRn
— PTV News (@PTVNewsOfficial) April 23, 2026



