صدر زرداری کی علالت یا جاتی صدارت : آصف منیر صدر اور بلاول کے وزیراعظم بننے کی افواہیں گرم

​اسلام آباد : تجزیاتی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)​سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں صدر آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ صدر زرداری شدید علیل ہیں اور وہ جلد صدارت کا عہدہ چھوڑ دیں گے، جس کے بعد مبینہ طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر صدر اور بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے۔ تاہم، سیاسی مبصر امداد سومرو کا کہنا ہے کہ یہ محض "بے پر کی اڑائی گئی” باتیں ہیں اور اس وقت کا سیٹ اپ اسٹیبلشمنٹ کے لیے انتہائی آئیڈیل ہے کیونکہ شہباز شریف اور آصف زرداری دونوں مفاہمت پسند سیاستدان ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بھی ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صدر کی صحت کے بارے میں تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔

​دوسری جانب سندھ حکومت نے تعلیم کے شعبے میں ایک انقلابی پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت اگلے 5 سالوں میں 3 کھرب 57 ارب روپے کی لاگت سے ڈھائی کروڑ میں سے 50 فیصد آؤٹ آف اسکول بچوں کو اسکولوں میں واپس لایا جائے گا۔ اس منصوبے میں 1 لاکھ خواتین پرائمری اساتذہ کی بھرتی اور 500 نئے اسکولوں کا قیام شامل ہے۔ مزید برآں، وفاقی وزیر علیم خان نے سکھر-حیدرآباد موٹروے (M6) کی تعمیر کے حوالے سے خوشخبری سنائی ہے کہ اس منصوبے پر کام 2 سال میں شروع ہو جائے گا، جو کراچی پورٹ کو پشاور اور گلگت تک براہ راست موٹروے نیٹ ورک سے جوڑنے کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔

​صدر زرداری کی صحت، سیاسی تبدیلیوں کے امکانات اور سندھ کے تعلیمی منصوبوں پر مکمل تجزیہ جاننے کے لیے امداد سومرو کا وی لاگ یہاں ملاحظہ کریں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button