بڑاایٹمی پاور شو!تہران میں تباہ کن میزائلز کی سڑکوں پرانٹری،دنیا میں کھلبلی!

​اسلام آباد(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)​ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک نیا اور انتہائی تشویشناک موڑ آ گیا ہے جہاں تہران کے ‘انقلاب اسکوائر’ پر ہزاروں افراد کی موجودگی میں ایران نے اپنے سب سے جدید اور اسٹریٹجک بیلسٹک میزائل ‘خرمشہر 4’ کی سرعام نمائش کر دی ہے۔ یہ میزائل نہ صرف طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی بھرپور اہلیت بھی رکھتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ایک اور بڑے میزائل ماڈل کی نمائش بھی دیکھی گئی ہے جسے ‘بیبی نیوک’ کا نام دیا جا رہا ہے۔ ماہرین اسے امریکہ اور اسرائیل کے لیے ایک واضح اسٹریٹجک سگنل قرار دے رہے ہیں کہ اگر ایران کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال سے بھی گریز نہیں کرے گا۔

​دوسری جانب سفارتی محاذ پر بھی صورتحال بدستور پیچیدہ ہے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود ‘آبنائے ہرمز’ کی ناٹکابندی برقرار ہے۔ امریکہ اس ناٹکابندی کو ختم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے جبکہ ایران کا مؤقف ہے کہ جب تک بحری محاصرہ ختم نہیں ہوتا وہ مذاکرات کی میز پر نہیں آئے گا۔ یہ معاشی محاصرہ ایران کے لیے شدید مالی نقصان کا باعث بن رہا ہے کیونکہ برآمدات رکنے سے تیل کے ذخائر بھر چکے ہیں اور اب پیداوار بند کرنے کی نوبت آ گئی ہے۔ پاکستان اس وقت بیک چینل ڈپلومیسی کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان اس ڈیڈ لاک کو ختم کرانے اور ناٹکابندی میں نرمی لانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہا ہے تاکہ خطے کو ایک بڑی تباہی سے بچایا جا سکے۔

​اس حساس ترین صورتحال پر سینیئر صحافی معظم فخر کا خصوصی تجزیہ اور وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں

مزید خبریں

Back to top button