آبنائے ہرمز میں2بحری جہازوں پر ایرانی فوج کی فائرنگ،کشیدگی بڑھ گئی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)خلیج میں کشیدگی کے باعث سمندری سکیورٹی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے جہاں آبنائے ہرمز کے قریب دو مختلف بحری جہازوں پر فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ایک جہاز نے اطلاع دی کہ اس پر ایران کے ساحل سے تقریباً8ناٹیکل میل(15کلومیٹر) مغرب میں فائرنگ کی گئی،تاہم خوش قسمتی سے تمام عملہ محفوظ رہااورکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اس سے چند گھنٹے قبل ایک اور کارگو جہاز پر عمان کے قریب15ناٹیکل میل(28کلومیٹر) شمال مشرق میں فائرنگ کی گئی،جس کے نتیجے میں جہاز کے برج (برج/کنٹرول روم)کوشدید نقصان پہنچا۔ذرائع کے مطابق متاثرہ جہاز ایم ایس سی فرانسسکا، دمام سے سنگاپور جا رہا تھا۔ایران کی سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق یہ کارروائی سمندری قوانین کے نفاذ کے تحت کی گئی کیونکہ متعلقہ جہاز نے جاری کردہ وارننگز کو نظر انداز کیا تھا۔دوسری جانب خلیجی ممالک نے ان واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خلیجی ریاستیں مسلسل جنگ بندی، امریکی بحری ناکہ بندی کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے پر زور دے رہی ہیں۔



