امریکا نے عراق کو امریکی ڈالر کی ترسیل معطل کر دی

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا نے عراق کو امریکی ڈالر کی ترسیل معطل کر دی۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے عراق کو امریکی ڈالر کی ترسیل معطل اور اس کی فوج کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے پروگرام بھی معطل کر دیئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے یہ اقدام ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں پر دباؤ بڑھانے کیلئے کیا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل امریکی محکمۂ خزانہ کے حکام نے تقریباً 50 کروڑ ڈالر مالیت کے امریکی کرنسی نوٹوں کی کھیپ لے جانے والے 1 کارگو طیارے کی ترسیل روک دی تھی، جس کے بعد مذکورہ اقدامات کئے گئے ہیں۔

یہ رقم عراقی تیل کی فروخت سے حاصل شدہ تھی جو نیویارک کے فیڈرل ریزرو بینک میں رکھی گئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button