آبنائے ہرمز میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا: 20 ہزار ملاح سمندر میں پھنس گئے

نیویارک(خصوصی رپورٹ)اقوام متحدہ کی میری ٹائم ایجنسی نے آبنائے ہرمز میں پھنسے ہزاروں ملاحوں کیلئے فوری مدد کی اپیل کر دی ہے، جہاں صورتحال انسانی بحران کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔

انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے مطابق آبنائے ہرمز میں اس وقت تقریباً 2000 بحری جہاز موجود ہیں، جن پر 20 ہزار سے زائد ملاح پھنسے ہوئے ہیں۔ کشیدگی کے باعث جہازوں کی نقل و حرکت محدود ہو گئی ہے، جس سے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ کھلے سمندر میں طویل قیام کے باعث ملاح ذہنی دباؤ، تھکاوٹ اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ کچھ شپنگ کمپنیوں نے 24 گھنٹے کی ہیلپ لائنز قائم کی ہیں، جبکہ کئی کمپنیاں خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہیں۔

تاہم ماہرین کے مطابق موجودہ اقدامات ناکافی ہیں، اور کمپنیوں کو چاہیے کہ ملاحوں کی ذہنی صحت کیلئے ریموٹ سپورٹ اور فوری ریلیف کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس بحران کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔

یہ صورتحال ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف معیشت بلکہ انسانی زندگیوں پر بھی گہرے اثرات مرتب کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button