ڈیڈ لاک ختم کرانے کے لیے نئی تجاویز پیش! فیلڈ مارشل کی امن کے لیے پرزور کوششیں جاری

​اسلام آباد : خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)​پاکستانی دارالحکومت میں بین الاقوامی سفارت کاری کا مرکز ایک بار پھر متحرک ہو گیا ہے جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے ڈوبتے ہوئے جہاز کو بچانے کے لیے انتہائی اہم اور نئی تجاویز ارسال کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان نئی تجاویز پر اتفاق کے بعد دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے جاری ڈیڈ لاک ختم ہونے کا روشن امکان پیدا ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں ہونے والی پس پردہ ملاقاتوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی تناؤ کم کرنے کے لیے ایک اہم پیغام متوقع ہے جسے خطے میں امن کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ ایران نے 50 روز کی بندش کے بعد تہران کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ کمرشل پروازوں کے لیے کھول کر واضح اشارہ دیا ہے کہ وہ فی الحال جنگ کا آپشن پس پشت ڈال چکا ہے۔

​دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے حالیہ انٹرویو میں مذاکرات کی میز پر واپسی کے حوالے سے امید افزا گفتگو کی ہے، تاہم انہوں نے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے اپنی ریڈ لائن برقرار رکھی ہے۔ پاکستان اس وقت چین اور روس کے سفارتی چینلز کو بھی بروئے کار لا رہا ہے تاکہ ایران کو مذاکرات کے لیے مکمل طور پر آمادہ کیا جا سکے۔ روسی وزیر خارجہ اور قطری حکام بھی اس سلسلے میں ایرانی قیادت سے رابطے میں ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی وفد کی پاکستان آمد سے یہ عمل حتمی مرحلے میں داخل ہو جائے گا، جس سے خطے پر منڈلاتے جنگ کے سائے ختم ہونے کی توقع ہے۔

​اس اہم ترین پیش رفت کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے سینئر صحافی معظم فخر کا مکمل وی لاگ اس لنک پر ملاحظہ کریں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button