آبنائےہرمز سےگزرنے والا پاکستانی جہاز خام تیل لےکرکراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)آبنائے ہرمز سےگزرنے والا پاکستانی جہاز خام تیل لےکر کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے۔کے پی ٹی ذرائع کے مطابق شالامار جہاز خام تیل کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے۔پورٹ ذرائع کے مطابق شالامار جہاز یواےای سے خام تیل پاکستان لایا ہے۔ایک روز قبل امریکی جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی ناکہ بندی کے بعد خام مال کے ساتھ آبنائے ہرمز سے نکلنے والا یہ پہلاجہاز ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبورکرلی ہے ۔

مزید خبریں

Back to top button