وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دیدی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیےکے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ڈیزل کی قیمت 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.43 روپے ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہو عوام تک پہنچائیں گے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button