ایران کا صرف 96 گھنٹوں میں بڑا کارنامہ، امریکہ اور اسرائیل کے حواس فاختہ ہو گئے

​تہران: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)​ایران نے جنگی جنون میں مبتلا امریکہ اور اسرائیل کو وہ بڑا سرپرائز دے دیا ہے جس کی عالمی سطح پر کسی کو توقع نہ تھی۔ محض 96 گھنٹوں کے اندر ایران نے نہ صرف امریکی حملوں سے تباہ ہونے والے پل اور ریلوے ٹریکس کو دوبارہ تعمیر کر لیا ہے بلکہ ابنائے حرمز میں ایسی جدید "سمارٹ مائنز” بچھا دی ہیں جنہوں نے امریکی بحریہ کے قدم روک لیے ہیں۔ یہ مائنز اتنی خطرناک اور ذہین ہیں کہ یہ تجارتی اور جنگی جہازوں کے درمیان فرق کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان میں نصب میگنیٹک اور ایکوسٹک سینسرز کسی بھی فوجی ڈسٹرائر کے انجن کی آواز اور مقناطیسی لہروں کو پہچان کر اسے فوراً نشانہ بنا سکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ امریکی بیڑے ابنائے حرمز میں داخل ہونے کی ہمت نہیں کر پا رہے۔

​دوسری جانب سفارتی محاذ پر بھی اسرائیل کو ذلت کا سامنا ہے۔ نیٹو کے اہم رکن ملک اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ اپنا پانچ سالہ دفاعی معاہدہ ختم کرتے ہوئے اس کی تجدید سے صاف انکار کر دیا ہے، جبکہ سپین اور برطانیہ جیسے ممالک نے بھی تل ابیب کی روش پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ چین نے بھی امریکہ کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ اگر ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کے بہانے بیجنگ پر تجارتی پابندیاں لگانے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایران کی اس برق رفتار تعمیرِ نو اور سمندری دفاع نے ثابت کر دیا ہے کہ تہران اپنے تمدن اور عزم پر کسی آنچ آنے دینے کے لیے تیار نہیں۔

مکمل وی لاگ دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button