​پنجاب حکومت کے دو سال مکمل: عوامی سروے میں مریم نواز کی کارکردگی پر بھرپور ستائش

لاہور: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)​حکومتِ پنجاب کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے ایک جامع عوامی سروے جاری کیا گیا ہے، جس کے نتائج کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صوبے کی ترقی پر عوام کی بڑی اکثریت نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (IPOR) کی جانب سے کیے گئے اس سروے میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مرد و خواتین نے اپنی رائے دی، جس میں 69 فیصد افراد نے حکومت کی سمت کو درست قرار دیا ہے۔

​سروے کی تفصیلات کے مطابق 32 فیصد عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی کو "شاندار” (Outstanding) اور 31 فیصد نے "بہتر” (Good) قرار دیا ہے۔ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بھی پنجاب حکومت کے اقدامات کی حامی دکھائی دی۔ صوبے کے مختلف ترقیاتی اور عوامی فلاحی پروگراموں میں سے "ستھرا پنجاب” مہم کو سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی، جسے 33 فیصد عوام نے حکومت کا بہترین منصوبہ قرار دیا۔

​اس کے علاوہ خواتین کی بہبود اور تحفظ کے اقدامات کو 30 فیصد، پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کو 29 فیصد اور تعلیمی اصلاحات کو 27 فیصد عوامی تائید حاصل ہوئی۔ سروے میں شامل 26 فیصد افراد نے امن و امان کی صورتحال اور 25 فیصد نے انفراسٹرکچر کی بہتری کو سراہا۔ سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ نون کی عوامی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور عوام کی اکثریت ان کی طرزِ حکمرانی سے مطمئن ہے۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی کے اس تفصیلی جائزے اور دیگر اہم خبروں کے لیے یہ ویڈیو ملاحظہ کریں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button