امن مذاکرات کےپسِ پردہ کیا ہو رہا ہے؟

​اسلام آباد(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)​جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد اس وقت عالمی سفارت کاری کا گڑھ بن چکا ہے جہاں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے دنیا بھر کے میڈیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے جہاں پاکستانی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جس کے بعد وہ اپنے سفارت خانے روانہ ہو گئے۔ اگرچہ باضابطہ مذاکرات کے حوالے سے معلومات کو انتہائی خفیہ رکھا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا قیاس آرائیوں سے اس اہم عمل کو نقصان نہ پہنچے، تاہم پسِ پردہ دونوں ممالک کی ایڈوانس ٹیموں کے درمیان نوٹس کا تبادلہ اور ابتدائی مراحل پر بات چیت جاری ہے۔

​صحافی حلقوں میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ایران نے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لیے اپنی شرائط پر اصرار جاری رکھا ہوا ہے جن میں منجمد اثاثوں کی واپسی اور لبنان میں استحکام جیسے نکات شامل ہیں۔ ماہرینِ خارجہ امور کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اس وقت محض ایک شہر نہیں بلکہ عالمی امن کی امید کا مرکز بن چکا ہے اور پاکستان کے اس کردار نے اسے دنیا کی سفارتی شاہراہ پر فرنٹ سیٹ پر لا کھڑا کیا ہے۔ مذاکرات کے دورانیے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ کئی روز تک جاری رہ سکتے ہیں کیونکہ دونوں فریقین کے درمیان دہائیوں پرانی کشیدگی کو ختم کرنا ایک صبر آزما عمل ہے۔ اس وقت اسلام آباد میں روس، امریکہ، چین اور دیگر ممالک کے سینکڑوں صحافی موجود ہیں جو اس تاریخی لمحے کی ہر پل کی خبر دنیا تک پہنچانے کے لیے بے قرار ہیں۔

​اس اہم ترین سفارتی مشن کے حوالے سے مزید اندرونی کہانیاں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس جاننے کے لیے معروف صحافی امداد سومرو کا مکمل وی لاگ اس لنک پر دیکھیں

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button