دیپالپور میں اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

دیپالپور(رپورٹ: وسیم احمد غوری/ جانوا ڈاٹ پی کے ) دیپالپور کے نواحی علاقے حویلی میں اسلحہ کی نمائش کے خلاف پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلحہ کی نمائش کی اطلاع پر فوری نوٹس لیا گیا اور کارروائی کے دوران ملزم محمد فرزان کو اسلحہ سمیت دھر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 12 بور رپیٹر اور کارتوس برآمد کر لیے گئے۔ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کی نمائش پر آرمز آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button