پاکستان ویمنز ٹیم کی فیفا سیریزکے میچ میں تاریخی فتح وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے نام

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے فیفا سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی ریکارڈ ساز کامیابی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام کردی۔
اپنے بیان میں محسن گیلانی نے پوری قوم کو پاکستان ویمنز ٹیم کی کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ہمارے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امن کے لیے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں، ہماری بیٹیوں نے فٹبال کے میدان میں تاریخ رقم کی ہے، ہم یہ کامیابی اپنی قیادت کے نام کرتے ہیں۔
محسن گیلانی نے مزید کہا کہ ہم بھی اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے پاکستان کا نام فٹبال کے میدان میں روشن کریں گے۔ پاکستان ویمنز فٹبال کے لیے سنہری دور کا آغاز ہو چکا ہے اور ہماری کھلاڑی دنیا کو دکھا رہی ہیں کہ وہ بہترین فٹبال کھیل سکتی ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین فٹبال کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ پاکستان عالمی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کر سکے۔



