تھرپارکر کے گاؤں ہریار میں آگ لگنے سے تقریباً 25 جھونپڑے اور سامان جل کر خاکستر

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی) مٹھی تعلقہ کے گاؤں ہریار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں گنیش ٹھاکر، اس کے بھائی بھورجی ٹھاکر، کونپو ٹھاکر، سترام ٹھاکر، مگھو ٹھاکر اور چیلو ٹھاکر کے تقریباً 25 سے 30 جھونپڑے جل گئے۔

ایک ہی خاندان کے چھ گھر مکمل طور پر جل کر خاک ہو گئے۔ گھروں میں موجود گوار، باجرہ، زیورات، کھانے پینے کا سامان، برتن اور بستر وغیرہ بھی آگ کی نذر ہو گئے۔

گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اور چیلہار کی فائر بریگیڈ کی کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا۔

مزید خبریں

Back to top button