ماتلی میں 30 نو مسلم جوڑوں کے اجتماعی نکاح کی پروقارتقریب

ماتلی ( رپورٹ محمد راحیم گدی جانو ڈاٹ پی کے) ماتلی میں نیشنل t اور محترمہ نعیمہ قاضی فار ہیومن سی فور ایچ آسٹریلیا کے اشتراک سے 30 نو مسلم جوڑوں کا اجتماعی نکاح ایک پروقار اور بڑے فلاحی پروگرام کے طور پر مسجد الفلاح و مدرسہ نو مسلم بستی میں منعقد کیا گیا جس میں مفتی محمد رمضان سومرو نے ورثاء اور گواہوں کی موجودگی میں نکاح کی سعادت انجام دی، اس موقع پر ضلع بدین کے شہر ماتلی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 30 جوڑوں کی شادیاں بیک وقت انجام دی گئیں جبکہ دلہنوں کو گھریلو زندگی میں استعمال ہونے والی تمام ضروری اشیاء بطور جہیز فراہم کی گئیں اور مہمانوں سمیت دلہا دلہن کے اہل خانہ کے لیے پرتکلف کھانے کا بھی انتظام کیا گیا، تقریب میں شہر بھر کی سیاسی، سماجی، مذہبی اور فلاحی تنظیموں کے نمائندوں سمیت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے اس فلاحی اقدام کو معاشرے کے محروم طبقات کے لیے امید اور سہارا قرار دیتے ہوئے اسے قابلِ تقلید اور قابلِ تحسین عمل قرار دیا، اس موقع پر محترمہ نغمہ قاضی (کیئر سی فور ایچ آسٹریلیا) کے نمائندے منیر احمد شیخ نے کہا کہ ان کا مشن کسی بھی رنگ، نسل اور زبان کی تفریق کے بغیر صرف انسانیت کی خدمت ہے جبکہ الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے چیئرمین محمد علی شیخ نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران 250 سے زائد غریب، مسکین اور بے سہارا جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جا چکی ہیں اور موجودہ 30 جوڑوں کی شادیاں اسی سلسلے کا تسلسل ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث غریب طبقے کے لیے شادی جیسے اخراجات ایک بڑا مسئلہ بن چکے ہیں جس کے پیش نظر یہ فلاحی سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔



