پاک فضائیہ کا تہران سے اسلام آباد تک فولادی حصار،دنیا دنگ رہ گئی

​اسلام آباد(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست امن مذاکرات کے تاریخی موقع پر پاکستان نے نہ صرف سفارتی بلکہ دفاعی محاذ پر بھی انتہائی اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، پاکستان نے ایرانی وفد، جس میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سپیکر محمد باقر قالیباف شامل ہیں، کی بحفاظت اسلام آباد آمد کے لیے ‘گھر سے گھر تک’ (Home-to-Home) سیکیورٹی آپریشن شروع کیا ہے۔ پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر طیارے ایرانی قیادت کے طیارے کو اپنے حفاظتی حصار میں لے کر اسلام آباد لا رہے ہیں تاکہ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی ممکنہ مہم جوئی یا حملے کو ناکام بنایا جا سکے.

پاکستان اور اسرائیل کے درمیان پہلی بار براہ راست لفظی ٹاکرا بھی دیکھنے میں آیا ہے جب وزیر دفاع خواجہ آصف کے اسرائیل مخالف ٹویٹ پر اسرائیلی وزیر اعظم نے باقاعدہ ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے غیر جانبدارانہ کردار پر سوال اٹھائے۔ تاہم، پاکستان نے اپنے اقدامات سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ خطے میں کسی بھی ‘فالس فلیگ’ آپریشن کو روکنے کے لیے تیار ہے، اسی لیے سعودی عرب کی فضاؤں میں بھی پاک فضائیہ کے طیاروں اور اے ویکس (AWACS) سسٹم نے نگرانی شروع کر دی ہے۔ پاکستان کی وجہ سے تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ رہے ہیں اور پوری دنیا بشمول روس، برطانیہ اور اقوام متحدہ پاکستان کے اس مصالحتی کردار کی معترف ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button