لبنان اور یمن کو بھی امن معاہدے کا حصہ بنائیں!پاکستان کا بڑا مطالبہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ/جانو ڈاٹ پی کے)لبنان اور یمن کو بھی امن معاہدے کا حصہ بنائیں!پاکستان نےبڑا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد اس وقت عالمی سیاست کا محور بن چکا ہے جہاں امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی مذاکرات کے لیے سیکیورٹی کے ایسے انتظامات کیے گئے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، پاکستان ایئر فورس کے جے ایف-17 تھنڈر طیارے، ایئر ریفیولنگ ٹینکرز اور اے ویکس طیارے مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود میں ایک انتہائی خفیہ اور حساس مشن پر مامور رہے ہیں تاکہ ایرانی وفد کو کسی بھی ممکنہ اسرائیلی حملے سے بچا کر باحفاظت اسلام آباد پہنچایا جا سکے۔ اسرائیل کی جانب سے لبنانی سرحد پر حملوں اور اشتعال انگیزیوں کا مقصد ان مذاکرات کو سبوتاج کرنا ہے، تاہم پاک فضائیہ کی مستعدی اور مشرق وسطیٰ میں موجودگی نے نیتن یاہو حکومت پر لرزہ طاری کر دیا ہے اور دشمن کو واضح پیغام مل چکا ہے کہ اسلام آباد کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کا نشانہ اب پاکستان کی فولادی ڈھال ہوگی۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے اپنے حالیہ بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ایران اسرائیل کی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار تھا لیکن پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت، بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مداخلت اور سفارتی حکمت عملی نے تہران کو صبر کی تلقین کی تاکہ خطے کو ایک بڑی جنگ سے بچایا جا سکے۔



