پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 159 رنز سے شکست دیدی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پشاور زلمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو 159 رنز سے شکست دے دی، ایونٹ میں کراچی کنگز کی یہ پہلی ناکامی ہے۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا۔ کوشل مینڈس نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 109 رنز بنائے، جبکہ بابراعظم نے 87 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم صرف 87 رنز پر ڈھیر ہو گئی، اور اس کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے افتخار احمد،  سفیان مقیم اور ناہید رانا نے 3،3 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

اس فتح کے ساتھ پشاور زلمی نے ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے، جبکہ کراچی کنگز کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں

Back to top button