پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے حیدر آباد کنگز مین کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی نے حیدر آباد کنگز مین کو دلچسپ مقابلےکے بعد 4 وکٹوں سے ہرادیا۔
کراچی میں کھیلےگئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم پشاور زلمی کے خلاف 145 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ حیدرآباد کنگزمین کی جانب سےکوشل پریرا 58 اور مارنس لبوشین 27 رن بناکر نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم اور افتخار احمد نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی نے 146 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم 46،کوشل مینڈس 27 اور بریسول 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔
حیدرآباد کنگزمین کے صائم ایوب نے 19 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
میچ سے قبل پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے ٹاس کے موقع پر علامتی طور پر امن کی فاختہ اڑائی۔ اس موقع پر بابر اعظم، مارنش لبوشین اور میچ ریفری روشن ماہنامہ بھی موجود تھے۔ ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان حکومت کےکردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔



