صورتحال حساس مرحلے سے آگے ایک نئی پیشرفت کی طرف جا رہی ہے، ایرانی سفیر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ صورتحال نہایت حساس مرحلے سے آگے بڑھتے ہوئے اب ایک نئی پیشرفت کی طرف جا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا اب تک ہم ایک نازک اور حساس مرحلے سے آگے بڑھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں سخت بیانات اور غیر ضروری باتوں کی جگہ باہمی احترام اور خوشگوار تعلقات کو فروغ دینا چاہیے، مزید پیشرفت کیلئے انتظار کیا جائے۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اس قبل بھی ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button