اسرائیلی حکام نے بھی عارضی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا

تل ابیب(ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے بھی عارضی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل نے ایران پر بمباری روک دی ہے اور وہ بھی مذاکرات میں شامل ہوگا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے یا سویلین انفراسٹرکچر پر حملوں کی ڈیڈ لائن سے صرف ڈیڑھ گھنٹہ قبل ہی جنگ بندی کا اعلان کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتے توسیع کی اپیل کی تھی۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے پرامن حل کیلئے سفارتی کوششیں مسلسل، مضبوط اور مؤثر انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں، توقع ہے کہ مستقبل قریب میں ٹھوس نتائج سامنے آسکتے ہیں۔



