ایران میں انسانی صورتحال بدتر ہوتی جا رہی، حملے ملک بھر میں پھیل رہے ہیں، اقوام متحدہ

نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے کہا ہے کہ ایران میں انسانی صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے کیونکہ حملے ملک بھر میں پھیل رہے ہیں۔

ادارے کے مطابق 17 مارچ سے 3 اپریل کے درمیان اموات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس دوران ہوائی اڈوں، ہسپتالوں، رہائشی علاقوں، بازاروں، سکولوں، صنعتی مقامات اور ثقافتی ورثے کی جگہوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔

ایران میں جنگ کے آغاز سے 30 مارچ تک 2,100 سے زائد شہری جاں بحق اور 28 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں، 38 لاکھ سے زیادہ لوگ اس جنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔

جنگ کے آغاز سے یکم اپریل تک 1 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ شہری عمارتوں اور یونٹس کو نقصان پہنچا، اہم انفراسٹرکچر اور صنعتی مقامات پر حملوں کے باعث بنیادی سہولیات، جن میں بجلی، پانی اور ٹیلی کمیونی کیشن شامل ہیں جو متاثر ہوئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں فوری اور طویل مدتی ماحولیاتی اور صحت سے متعلق خطرات بڑھ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button