آبنائے ہرمز کشیدگی: سلامتی کونسل میں ایران سے متعلق اہم قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج آبنائے ہرمز کے حوالے سے قرارداد پر ووٹنگ کرے گی۔

یہ قرارداد آبنائے ہرمز میں ایران کے حملوں کے خطرے کے پیش نظر تیار کی گئی ہے، بحرین نے 2 ہفتے قبل خلیجی ممالک کی حمایت سے دو ہفتے قبل اس مسودے پر مذاکرات شروع کئے تھے۔

قرارداد کے مسودے میں ایران سے تجارتی جہازوں پر حملے ختم کرنے اور آبنائے ہرمز میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے لیکن طاقت کے استعمال کی اجازت نہیں دی گئی۔

اس قرارداد پر ووٹنگ ایران پر حملوں کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے 9 گھنٹے پہلے ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button