عالمی طاقت ختم،سعودی عرب اور قطر سے موساد کے جاسوس پکڑے گئے،امریکی صحافی نے کچہ چٹھہ کھول دیا

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)عالمی طاقت ختم،سعودی عرب اور قطر سے موساد کے جاسوس پکڑے گئے،امریکی صحافی نے کچہ چٹھہ کھول دیا۔

امریکی صحافی ٹکر کارلسن نے امریکا کی موجودہ صورتحال کو عالمی طاقت کا خاتمہ قرار دیا۔ایک ویڈیو میں ٹکر کارلسن کا کہنا ہے۔ یونی پولر ورلڈ کا اب خاتمہ ہوچکا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد جوامریکا وجود میں آیا وہ اب پہچانا نہیں جارہا،ہم گلوبل امریکی سلطنت کا اختتام دیکھ رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں معروف امریکی صحافی ٹَکر کارلسن نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل پورے مشرقِ وسطیٰ کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے اور ان خلیجی ممالک کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے۔ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور قطر میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا ہے،یہ ایجنٹس سعودی عرب اور قطر میں بڑے پیمانے پر بم دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،ان گرفتاریوں کو ابھی تک منظرِ عام پر نہیں لایا گیا تاکہ علاقائی استحکام کو مزید نقصان نہ پہنچے۔

مزید خبریں

Back to top button