روس اور سعودی عرب کے درمیان ویزا فری معاہدہ، 11 مئی سے نافذ العمل

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس اور سعودی عرب کے درمیان شہریوں کے لیے ویزا فری سفر کا معاہدہ 11 مئی 2026 سے نافذ العمل ہو جائے گا۔

یہ معاہدہ یکم دسمبر 2025 کو ریاض میں دستخط کیا گیا تھا، جس کے تحت روس اور سعودی عرب کے شہری ایک دوسرے کے ممالک میں بغیر ویزا داخل ہو سکیں گے۔

معاہدے کے مطابق روسی شہری سعودی عرب میں ایک سال کے دوران زیادہ سے زیادہ 90 دن تک بغیر ویزا قیام کر سکیں گے، تاہم اس دوران انہیں ملازمت، تعلیم یا مستقل رہائش کی اجازت نہیں ہوگی۔

البتہ جو افراد کام، تعلیم یا مستقل رہائش کے لیے جانا چاہتے ہیں، یا حج و عمرہ کی ادائیگی (خاص طور پر حج سیزن میں) کے لیے سفر کریں گے، انہیں بدستور ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

اسی طرح سعودی شہریوں کو بھی روس کے سفر کے لیے یہی سہولت فراہم کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button