جنگ نے ایرانی کرنسی کو’’پر‘‘لگادیئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان میں ایرانی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔جنگ کے دوران پاکستان میں ایرانی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے۔رہنما ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان کے مطابق جنگ سے قبل2500روپے میں ایک کروڑ ایرانی ریال مل رہے تھے تاہم اب ایرانی ریال کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے اور 2500روپے میں10ہزار ایرانی ریال مل رہے ہیں۔ملک بوستان کے مطابق ہرمز سےگزرنے کے ٹول ٹیکس اورپاکستان میں خریداری کے سبب ایرانی ریال کی قیمت بڑھی ہے۔ملک بوستان کا کہنا ہےکہ2018میں پابندیوں سے پہلے ایک کروڑ ایرانی ریال50ہزارروپے کا تھا۔



