چین نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کو آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ قراردیدیا

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے)چین نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کو آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ قراردیدیا۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہرمز میں خلل کی بنیادی وجہ ایران پرامریکی و اسرائیلی غیر قانونی حملے ہیں، جنگ کے خاتمے سے عالمی شپنگ لین کھلی اور محفوظ ہوسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معیشت کو مزید متاثر ہونے سے بچانے کیلئے عالمی برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔



