نسیم شاہ سائیڈ اسٹرین کا شکار،اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ سے باہر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کی گزشتہ روز ایم آر آئی کروائی گئی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انجری کے باعث نسیم شاہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اہم میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ٹیم انتظامیہ صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، جبکہ کھلاڑی کی جلد صحتیابی کے لیے طبی نگرانی جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button