امریکی وزیر جنگ  کی ایران پر حملوں کو مذہبی رنگ دینےکی کوشش

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی وزیر جنگ  پیٹ ہیگسیٹھ نے ایران پر حملوں کو مذہبی رنگ دینےکی کوشش کی۔

امریکی وزیرجنگ نے کہا کہ امریکی فوجی حضرت عیسیٰ کیلئے لڑ رہے ہیں، جنگ جیتنے کیلئے  پیٹ ہیگسیٹھ نے حضرت عیسیٰ کے واسطے سے پوپ لیو کو دعا کی درخواست بھی کی۔

امریکی درخواست پر کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا اختلاف بھی سامنے آگیا۔

پوپ لیو نے اسطرح کی دعا سے لا تعلقی کا اظہار کردیا اور کہا کہ غلبے کیلئے کرسچین مشن کو مسخ کیا جاتا ہے، ایسی باتیں حضرت وعیسیٰ کے طریقہ کار سے بالکل ہٹ کر ہیں، خدا نے زندگیاں تباہ کرنے کی نہیں انہیں بنانے کی ترغیب دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button