PSL11:لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے دی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان سپر لیگ 11 میں لاہور قلندرز نے بارش سے متاثرہ میچ میں ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے  میچ کا ٹاس بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔تاہم کافی وقت کے بعد  ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بارش کے سبب میچ کو فی اننگز 13 اوورز پر محدود کیا گیا۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 13 اوورز کی اننگز میں 5 وکٹ پر 185رنز اسکور کیے۔محمد نعیم 60 اور پرویز حسین 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ عبداللہ شفیق نے 33 اور سکندر رضا نے 13 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

186 رنز کے ہدف کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹوں پر165 رنز بناسکی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان ایشٹن ٹرنر 52 اور شان مسعود 44 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ عرفات منہاس نے 25رنز بنائے۔

قلندرز کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button