امریکی فوج کے اندر ہی جنگ چھڑ گئی!!

​واشنگٹن/اسلام آباد(خصوصی رپورٹ /جانو ڈاٹ پی کے)​امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ 35 ویں روز میں داخل ہو چکی ہے، لیکن اب واشنگٹن کے اقتدار کے ایوانوں میں ایک زبردست زلزلہ آ گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عسکری قیادت کے درمیان شدید اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے امریکی آرمی چیف رینڈی جارج سمیت 12 سینیئر جرنیلوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا ہے۔ مبصرین اس اقدام کو امریکی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی اکھاڑ پچھاڑ قرار دے رہے ہیں اور اسے جنگ میں امریکی ناکامی کا اعتراف سمجھا جا رہا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ اور پینٹاگون کے درمیان ‘سیم پیج’ پر نہ ہونے کی وجہ سے صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک بھی زور پکڑ رہی ہے، جبکہ سپریم کورٹ نے بھی انہیں طلب کر لیا ہے۔ ایران کی جانب سے تازہ حملوں میں اسرائیل کی اہم سٹریٹیجک تنصیبات کو نشانہ بنانے کے دعوے کیے گئے ہیں، جس نے جنگ کا پورا نقشہ ہی تبدیل کر دیا ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button