پی ایس ایل11:اسلام آباد یونائیٹڈ نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو8وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان سپرلیگ( پی ایس ایل) سیزن 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کیے۔ کپتان سعود شکیل 42 اور حسن نواز 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ شامل حسین 21، خواجہ نافع 18 اور ٹام کرن نے 29 رنز اسکور کیے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 184 رنز کا ہدف با آسانی 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔سمیر منہاس نے 82 اور شاداب خان نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ پر 128 رنز کی ناقابل شکست شراکت بھی ہوئی۔ڈیون کونوے نے 18 اور آندریس گوس نے 2 رنز بنائے۔

مزید خبریں

Back to top button