خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس ہے،ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/ جانوڈاٹ پی کے ) ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیر صدارت کمیونٹی لائنزون ہال میں جرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے ایس ایس آئی او یو افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران زیر تفتیش مقدمات میں افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او نے ہدایت کی کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور مکمل میرٹ پر مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین و بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے



