لیونل میسی اپنے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ کے دوران جذباتی ہو کر رو پڑے

ارجنٹینا(جانوڈاٹ پی کے )ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی اپنے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ کے دوران جذباتی ہو کر رو پڑے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے زیمبیا کو 0-5 سے شکست دی، تاہم اس میچ میں سب سے زیادہ توجہ میسی کی کارکردگی کے بجائے ان کے جذبات نے حاصل کی۔

میچ سے قبل اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے اپنے کپتان کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جس پر میسی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق یہ میچ میسی کے کیریئر کا ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ تھا، جس کی وجہ سے یہ لمحہ ان کے لیے انتہائی یادگار اور جذباتی بن گیا۔

واضح رہے کہ لیونل میسی متوقع طور پر فیفا ورلڈ کپ 2026 میں بھی ارجنٹینا کی قیادت کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button