ایران جنگ میں عرب معیشت کو 186 ارب ڈالر کا بھاری نقصان

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)ایران جنگ کے ایک مہینے میں عرب ممالک کو 186 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل عبداللہ دردری نے کہا ہےکہ جنگ بندی میں ہر دن کی تاخیر عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے، ایک ماہ کی جنگ کے نتیجے میں عرب خطے کی مجموعی قومی پیداوار میں تقریباً 6 فیصد کمی کا اندازہ ہے۔

عبداللہ دردری کے مطابق ایران جنگ کے ایک مہینے میں عرب ممالک کو 186 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور مشرقی بُحیرۂ روم کے خطے میں یہ نقصان تقریباً 30 ارب ڈالر تک ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرب ملکوں میں تقریباً 37 لاکھ نوکریاں ختم ہو جائیں گی اور پچھلے ایک ماہ میں 40 لاکھ مزید افراد یا تو سطح غربت سے نیچے چلے گئے ہیں یا چلے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button