ایرانی فوج کا خطے میں امریکی ایواکس طیاروں اور ری فیولنگ طیاروں پر ڈرون حملوں کا دعویٰ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فوج نے خطے میں موجود امریکی عسکری تنصیبات، AWACS طیاروں اور ری فیولنگ جہازوں کے مقامات کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ صہیونی حکومت اور امریکا کی جانب سے ایران کے رہائشی اور غیر عسکری علاقوں پر وحشیانہ فضائی حملوں کے جواب میں آج صبح سے ایرانی فوج نے ڈرون کارروائیوں کے ذریعے بن گوریون ائیرپورٹ پر موجود امریکی AWACS اور ری فیولنگ طیاروں کے مقامات، ریڈار مراکز اور متحدہ عرب امارات میں موجود الیکٹرانک وارفیئر سائٹس کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے میں 2 ہزار کلومیٹر تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھنے والے جدید آرش 2 ڈرونز استعمال کیے گئے۔

مزید خبریں

Back to top button