امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا

لاس ویگاس(ویب ڈیسک) امریکہ کے ریاست نیواڈا میں لاس ویگاس کے شمال میں ایک امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کرلیا۔
مقامی میڈیا نے فوجی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ انڈین سپرنگز کے شمال مشرق میں 40 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا جو نیواڈا ٹیسٹ اینڈ ٹریننگ رینج کی محدود اور کنٹرول شدہ فضائی حدود میں واقع ہے۔
ایئر فورس کے میڈیا آپریشنز کے مطابق پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں اور اسے موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی، خوش قسمتی سے پائلٹ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔



