پی ایس ایل 11: پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ایچ بی ایل  پاکستان سپر لیگ 11 میں  پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ بارش کے سبب منسوخ کر دیا گیا۔

 پی ایس ایل 11 میں منگل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں  پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا۔

تاہم مسلسل بارش اور آندھی کے سبب پہلے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا بعد ازاں میچ منسوخ کر دیا گیا۔

لاہور میں آندھی اور تیز بارش کے سبب میدان میں پانی بھر گیا تھا۔ کٹ آف ٹائم کے بعد امپائرز نے میچ کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

مزید خبریں

Back to top button