قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں رنز کے انبار لگ گئے، نیا عالمی ریکارڈ بن گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں رنز کے انبار لگ گئے، ویمنز ڈومیسٹک کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا۔
لاہور میں قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں کنکررز اور چیلنجرز کے درمیان میچ میں مجموعی طور پر 466 رنز بن گئے۔
کنکررز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 241 رنز بنائے۔ جواب میں چیلنجرز کی ٹیم نے 225 رنز اسکور کیے۔
اس کے ساتھ ہی ویمنز ڈومیسٹک کرکٹ میں سب سے زیادہ مجموعی رنز کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا۔
اس سے قبل بھارت میں ویمنز پریمیئر لیگ کے میچ میں گزشتہ سال مجموعی طور پر 438 رنز بنے تھے۔ڈبلیو پی ایل کا ریکارڈ رائل چیلنجرز بنگلور اور یو پی واریئرز کی ٹیموں کے درمیان بنا تھا۔
مجموعی طور پر یہ کسی بھی ٹی ٹوئنٹی میچ میں دوسرا سب سے بڑا مجموعی اسکور ہے۔
2023 میں ارجنٹائن اور چلی کی خواتین ٹیموں کے درمیان میچ میں 490 رنز بنے تھے۔



