فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام ثابت، پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2 میچز کیلئے معطل کر دیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان سپر لیگ 11 میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور قلندرز کے فخر زمان کو پی سی بی نے 2 میچز کیلئے معطل کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول تھری کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہےکہ فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ سے متعلق آرٹیکل کی خلاف ورزی پر 2 میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ال ٹیمپرنگ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران رپورٹ ہوئی تھی جس کے پیش نظر میچ ریفری روشن ماہانما نے سماعت کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔
بال ٹیمپرنگ کا معاملہ کیا تھا؟
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز کی اننگز میں گیند کی حالت میں تبدیلی پر لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست سے دی۔



