شاہین آفرید ی،سکندر رضا نے پروٹوکولز توڑ دیئے،رات گئے تک4مہمانوں سے ملاقات،پولیس نے راز بتادیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پی ایس ایل11میں لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے پی سی بی سیکیورٹی پروٹوکول توڑ دیئے۔ذرائع کے مطابق
گزشتہ رات نجی ہوٹل میں قیام پذیر کھلاڑیوں نے زبردستی کچھ مہمانوں کو اپنے کمرے میں بلایا۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور غیر ملکی کھلاڑی سکندر رضا نے پی سی بی سیکیورٹی سٹاف کی بات نہیں مانی
دونوں کھلاڑی رات11بجکر5منٹ پر اپنے4مہمانوں کو لیکر روم865میں چلے گئے۔چاروں مہمان رات1بجکر25منٹ تک کمرے میں رہے،ڈپٹی آئی جی پولیس آپریشنز لاہور محمد فیصل نے سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کو خط لکھ دیا۔
خط کے ذریعے پی سی بی سیکیورٹی پروٹوکول اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے پر زور دیا گیا ہے



