ڈی پی او اوکاڑہ نے وہیکل اور مویشی چوری کے مقدمات میں ریکوری بہتر بنانے کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) پام سنڈے کے موقع پرمسیحی عبادت گاہوں و تقریبات میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے متعلق خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں
ڈی پی او نے کہا ہے کہ خواتین و بچوں کے اغواء کے مقدمات جلد از جلد حل کرنے پر توجہ دی جائےانہوں نے وہیکل اور مویشی چوری کے مقدمات میں ریکوری بہتر بنانے کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے اشتہاری مجرمان اور ٹارگٹڈ آفینڈرز کی گرفتاری میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی ہے تمام ایس ایچ اوز کو ڈیجیٹل ریکارڈ کی تکمیل کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں انہوں نے تھانوں میں شہریوں سے عزت، احترام اور پروفیشنل رویہ اپنانے کی تاکید کی ہے اجلاس میں ایس پی انویسٹیگیشن، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی



